Jun ۰۵, ۲۰۱۶ ۱۹:۳۵ Asia/Tehran
  • سلمان بن عبدالعزیز عرب ملکوں اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کے عمل کی قیادت کے لیے تیار ہیں: سابق سعودی جنرل

سعودی عرب کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک عرب ملکوں اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کے عمل کی قیادت کر رہا ہے۔

خبر رساں ایجنسی قدس کے مطابق، سابق سعودی جنرل اوراسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ انور عشقی نے یہ بات اسرائیلی اخبار یدیعوت احارونوت سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انور عشقی کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاھو، عرب امن منصوبے کی پابندی کریں تو سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز، عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی کے عمل کی نگرانی اور قیادت کے لیے تیار ہیں۔

سعودی عرب کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے مفادات مشترک ہیں اور بقول اس کے دونوں مل کر اپنے مشترکہ دشمنوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

ٹیگس