Jun ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۵:۱۳ Asia/Tehran
  • طالبان کے نئے سرغنہ کے لئے القاعدہ کی حمایت

القاعدہ کے سرغنہ ایمن الظواہری نے افغانستان میں طالبان کے نئے سرغنہ ہیبت اللہ آخوند زادہ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے

القاعدہ کےسرغنہ ایمن الظواہری نے اپنے ایک آڈیوپیغام میں افغانستان کے طالبان کے سرغنہ ہیبت اللہ آخوند زادہ کے لئے اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہو ئے ان سے بیعت کا بھی اعلان کیا ہے- ہیبت اللہ آخوندزادہ چند روزقبل امریکی ڈرون حملے میں طالبان کے سرغنہ ملا اخترمنصور کی ہلاکت کے بعد طالبان کے نئے سرغنہ بنے ہیں -

ایمن الظواہری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ بقول ان کے افغانستان میں طالبان کی امارات اسلامیہ کی حمایت کرتے ہیں - ایمن الظواہری کو بھی چند سال قبل پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں امریکی کمانڈوز کے آپریشن میں القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد اس تنظیم کا سرغنہ منتخب کیا گیا تھا -

ایمن الظواہری کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے میں کہیں روپوش ہیں - ابھی تک ایمن الظواہری کے اس تازہ آڈیو پیغام کے بارے میں یہ تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ یہ درحقیقت انہی کا آڈیو پیغام ہے یا ان کے نام سے کسی اور نے جاری کیا ہے -

 

ٹیگس