Jun ۱۲, ۲۰۱۶ ۱۶:۴۵ Asia/Tehran
  • بحرین میں علما پر پابندی

بحرینی حکومت نے ملک میں علما کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے

بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے ایک فرمان جاری کرکے سیاسی جماعتوں کے بارے میں بعض قوانین میں تبدیلی کرتے ہوئے ملک میں مذہبی مراکز اور علما کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے-

شاہ بحرین کے ذریعے جاری کئے گئے اس تازہ فرمان کے تحت علما اب منبروں سے اپنی تقریروں کے دوران سیاسی مسائل پرباتیں نہیں کرسکیں گے اور مذہبی مراکز کے عہدیداروں کو بھی سیاسی جماعتوں سے رابطہ رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی -

واضح رہے کہ بحرین کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے نمازجمعہ کے خطبوں میں سیاسی مسائل اٹھانے کی بنا پر اب تک بہت سے علما کو گرفتار کیا ہے- بحرین میں فروری دوہزارگیارہ سے عوام کی پرامن تحریک جاری ہے-

بحرینی عوام اپنے ملک میں سیاسی اصلاحات اور جمہوریت کا مطالبہ کر رہے ہیں-

 

ٹیگس