عراق کے شیعوں اور سنیوں دونوں کو اپنے وطن کا دفاع کرنا چاہئے : آیت اللہ العظمی سیستانی
عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے کہا ہے کہ عراق کے شیعہ و سنی مسلمانوں کو مکمل بصیرت اور ہوشیاری کے ساتھ دہشت گردوں کے مقابلے میں اپنے وطن کا دفاع کرنا چاہئے
آیت اللہ العظمی سیدعلی سیستانی نے کہا کہ عراق کے سبھی باشندوں منجلمہ شیعہ وسنی مسلمانوں کو ملک اور وطن کے دفاع کے لئے متحد ہو کر اور ہوشیاری کے ساتھ تکفیری دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا چاہئے-
آیت اللہ العظمی سیستانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ داعش کے خلاف جنگ کا فتوی اغیار کے مقابلے میں عراق کے دفاع کے لئے ہے نہ کہ اہل سنت کے خلاف، کہا کہ عراق کے عوام کو چاہئے کہ وہ موصل، رمادی، صلاح الدین اور دیگر علاقوں سے بےگھر ہونے والے اپنے شیعہ اور سنی ہم وطنوں کی مدد کریں -
عراق کی عوامی رضاکار فورس نے بھی آیت اللہ العظمی سیستانی کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ عراق کے دشمن اور عراق کے اندر بعض سیاسی شخصیتیں، فرقہ وارانہ سوچ کے ساتھ عوامی رضاکار فورس کی کامیابیوں کو حاشیے پر ڈال دینا اور وہ اس فورس کی کارکردگی کو منفی انداز میں پیش کرنا چاہتی ہیں -