بحرین کی حکومت نے دو سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد کر دی
بحرین کے اٹارنی جنرل نے ملک میں آزادی بیان کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے حکومت مخالف دو سیاسی جماعتوں پر پابندی لگا دی ہے۔
بحرین کی الوسط ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کے اٹارنی جنرل نے منگل کے دن عوامی انقلابی تحریک میں موثر کردار ادا کرنے والی جماعتوں کو کچلنے کے مقصد سے حکومت مخالف دو جماعتوں الرسالہ اور التوعیہ الاسلامیہ پر پابندی لگا دی ہے اور ان کے اثاثے ضبط کرلئے ہیں۔ بحرین کی حکومت نے التوعیہ الاسلامیہ کےسربراہ شیخ باقر الحواج کو تفتیش کے لئے بھی طلب کیا۔ اس سے قبل بحرین کی حکومت نے بقول اس کے دہشت گردانہ سرگرمیاں انجام دینے کے بہانے جمعیت اسلامی وفاق ملی پر پابندی عائد کردی تھی اور کہا تھاکہ اس جماعت کے تمام دفاتر بند کر دیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ بحرین میں سنہ دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ لیکن آل خلیفہ حکومت عوام کے مطالبات تسلیم کرنے کے بجائے ان کو اپنے تشدد کا نشانہ بناتی ہے۔