Jun ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۸:۴۰ Asia/Tehran
  • لیبیا کے شہر سرت میں پولیس اسٹیشن پر حملہ، دس ہلاک

لیبیا کے شہر سرت کے قریب مسلح افراد نے ایک پولیس اسٹیشن پرحملہ کر کےکم سے کم دس پولیس اہلکاروں کو ہلاک اور سات دیگر کو زخمی کر دیا ہے۔

لیبیا میں اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ جمعرات کو سرت شہر کے قریب واقع علاقے ابو غرین میں ایک پولیس اسٹیشن پر کیا گیا- سرت میں جو داعش کا آخری گڑھ سمجھا جاتا ہے، سیکورٹی فورس اوردہشت گردوں کے درمیان لڑائی گذشتہ مئی کے مہینے سےجاری ہے-

اس درمیان لیبیا کی قومی اتحاد کی حکومت کی حامی فورس کے اہلکاروں نے جمعرات کو دو دہشت گردانہ حملوں کو ناکام بنا دیا-

داعش نے سرت شہر میں دھماکے کے لئے دو بم نصب کئے تھے لیکن سیکورٹی اہلکاروں نے ان بموں کا پتہ لگا کر انہیں ناکارہ بنا دیا-

 

ٹیگس