فلوجہ کی مکمل آزادی کی خبر بہت جلد
Jun ۱۶, ۲۰۱۶ ۲۰:۳۳ Asia/Tehran
فلوجہ کی مکمل آزادی کی خبر بہت جلد جاری کر دی جائے گی۔
العالم نے اپنی بریکنگ نیوز میں بتایا ہے کہ فلوجہ بہت جلد مکمل طور پر آزاد ہو جائے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ فلوجہ میں تکفیری اور صیہونی دہشت گرد گروہ داعش کا شیرازہ بکھر گیا ہے۔
عراقی فورسز چار محوروں سے فلوجہ میں داخل ہو گئی ہیں جس کے بعد داعش سے وابستہ عناصر مختلف ٹولیوں میں شہر کے مغربی علاقوں کی طرف بھاگ رہے ہیں۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق فلوجہ سے عام شہریوں کے پرامن انخلا کے سبب داعش کے حوصلے مکمل طور پر پست ہو گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ عراقی فورسز فلوجہ کے مرکزی علاقوں میں واقع سرکاری عمارتوں کے قریب پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں۔