Jun ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۵:۵۹ Asia/Tehran
  • بحرین میں حکومت مخالف عوامی مظاہرے

بحرینی عوام نے ایک بار پھر حکومتی پالیسیوں اور آل خلیفہ کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف مظاہرے کئے ہیں

پرس ٹی وی کے مطابق بحرینی شہریوں نے ملک کے مختلف علاقوں منجملہ کرانہ اور بلادالقدیم میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف مظاہرے کر کے حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں اور اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کی -

مظاہرین نے سبھی سیاسی قیدیوں منجملہ جمعیت الوفاق کے سربرا شیخ علی سلمان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا- مظاہرین نے بحرین کی شاہی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سیاسی مخالفین اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی سرکوبی کا سلسلہ بند کرے -

یاد رہے کہ بحرینی عوام فروری دوہزارگیارہ سے ملک میں آزادی، جمہوریت اور انصاف کے قیام کے لئے پرامن تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں - اس عرصے میں بحرین کی ظالم شاہی حکومت نے سیکڑوں مظاہرین کو شہید اور زخمی کیا ہے جبکہ پرامن تحریک اور مظاہروں میں حصہ لینے کی بنا پر ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو جیلوں میں بند کر دیا ہے جن میں علما ، سیاسی و مذہبی شخصیات ، انسانی حقوق کے کارکن، ڈاکٹر،نرسیں اور عام شہری شامل ہیں -

ٹیگس