Jun ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۵:۳۴ Asia/Tehran
  • لیبیا میں عام لام بندی کا اعلان

لیبیا میں داعش کے خلاف جنگ کے لئے عام لام بندی کا اعلان کر دیا گیا ہے

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر عقلیہ صالح نے تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جنگ کے لئے عام لام بندی کا اعلان کر دیا ہے۔ لیبیا کی پارلیمنٹ کی اسپیکر عقیلہ صالح نے اسی کے ساتھ آرمی چیف جنرل عبداللہ الناظوری کو لیبیا کے مشرقی علاقے درنہ سے مغربی علاقے بن جواد تک پر مشتمل ڈیویژن کا فوجی حاکم منصوب کیا ہے ۔

لیبیا سے موصولہ رپوٹوں میں بتایا گیا ہے کہ سرت میں لیبیا کی فوج نے داعش کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ لیبیا کے شہر سرت پر جون دو ہزار پندرہ سے تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کا قبضہ ہے۔ سرت لیبیا میں داعش کا اہم ترین مرکز سمجھا جاتا ہے۔

ٹیگس