Jun ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۸:۱۸ Asia/Tehran
  •  آیت اللہ العظمی سیستانی کی جانب سے عراقی قوم کو مبارک باد

عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے دہشت گردوں کے قبضے سے فلوجہ شہر کی آزادی پر قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے نمائندے احمد صافی کربلائی نے عراقی پولیس فورس کے سربراہ جنرل شاکر جودت سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے فلوجہ کی آزادی کی مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ آیت اللہ العظمی سیستانی نے ، دہشت گردوں کے قبضے سے فلوجہ کی آزادی اور عام شہریوں کے جان و مال کی بہترین شکل میں حفاظت کی قدردانی کی ہے۔

آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے جمعے کو اپنے ایک پیغام میں قومی یکجہتی اور ارضی سالمیت کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے ، عراقی عوام کو دہشت گردوں سے نجات دلانے اور بے گھر ہونے والوں کی باز آباد کاری کو ضروری قرار دیا تھا۔

عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے تیئیس مئی کو مغربی عراق میں داعش کے اہم ترین گڑھ سمجھے جانے والے شہر فلوجہ کی آزادی کے لیے فوجی آپریشن کا حکم دیا تھا۔ عراقی فوج ، عوامی رضاکار فورس اور قبائلی لشکر نے گزشتہ جمعے کو بھرپور کارروائی کرتے ہوئے، فلوجہ شہر کو دہشت گردوں کے قبضے سے پوری طرح آزاد کرا لیا تھا۔

ٹیگس