Jun ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۳:۵۲ Asia/Tehran
  • یمن کے مختلف علاقوں پر عبدربہ منصور ہادی کے پٹھووں کے حملے

یمن کے مفرور اور سابق صدر عبدربہ منصور ہادی کے پٹھووں نے ملک کے شمالی اور جنوبی علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کے مفرور اور سابق صدرعبدربہ منصور ہادی کے پٹھووں نے اتوار اور پیر کی درمیانی رات شمالی یمن میں واقع الغیل سٹی اور جنوبی یمن میں واقع صوبہ تعز کے الوازعیہ سٹی کے مختلف علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب یمن کی فوج اورعوامی رضاکار فورس نے یمن کے مرکز میں واقع صوبہ مارب کے اسٹریٹیجک علاقے کوفل میں سعودی عرب کے پٹھووں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ اس حملے میں سعودی عرب کے متعدد پٹھو ہلاک ہوگئے ہیں۔

سعودی عرب کے پٹھووں کے ساتھ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جھڑپوں کے دوران متعدد سعودی پٹھو اور ان کا سرغنہ ہلاک ہوگیا ہے۔

دریں اثنا یمن کی فوج کے کمانڈر حسام عبدالرزاق الاہری نے فارس خبر رساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو کے دوران کہاکہ یمن کی فوج عوامی رضاکار فورس کی مدد سے جنوب مشرقی یمن میں واقع صوبہ حضرموت میں دہشت گرد گروہوں منجملہ القاعدہ پر حملہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

 

ٹیگس