Jun ۲۲, ۲۰۱۶ ۰۸:۰۷ Asia/Tehran
  • شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن دیمستورا
    شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن دیمستورا

شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے کہا ہے کہ فوجی طریقے سے شام کا بحران ہرگز ختم نہیں کیا جاسکتا۔

الیوم السابع ویب سائٹ کے مطابق شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن دیمستورا نے منگل کے روز شام میں انسان دوستانہ امداد کی ترسیل میں پائے جانے والے مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی، اس ملک میں انسان دوستانہ امداد بھیجے جانے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ، دہشت گرد گروہوں کے محاصرے میں تین لاکھ سے زائد شامی شہریوں کو انسان دوستانہ امداد پہنچانے میں کامیاب رہی ہے۔ اس سے قبل شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ابھی امن مذاکرات کے دوباہ آغاز کے لئے مناسب موقع نہیں ہے کہا تھا کہ امن مذاکرات کا اگلا دور اس وقت تک شروع نہیں کیا جا سکتا جب تک کہ تمام فریق، سیاسی سمجھوتے کے معیار کے بارے میں متفق نہیں ہو جاتے۔

ٹیگس