Jun ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۸:۰۷ Asia/Tehran
  •  بنغازی کا علاقہ

لیبیا کے شہر بنغازی کا علاقہ " قاریونس" ، داعش کے قبضے سے آزاد ہوگیا ہے۔

لیبیا کی مسلح افواج کے ترجمان " احمد المسماری" نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بنغازی کے علاقے" قاریونس" کو ایک جھڑپ کے بعد داعش کے قبضے سے چھڑا لیا گیا ہے۔

احمد المسماری نے جعمرات کے روز جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بنغازی کے مغربی علاقے میں داعش کی مواصلاتی شاہراہ اور قاریونس کے علاقے سے داعشیوں کو پیچھے دھکیل دینے کے بعد فوج نے اس علاقے میں مورچے سنبھال لیئے ہیں۔

دوسری جانب العالم نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ سرکاری فوجیوں نے "سرت" سٹی میں پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے اس شہر سے داعش کو مکمل طور پر باہر نکالے جانے تک اپنی کارروائی جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ اس کارروائی کےدوران دسیوں داعشی عناصر ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

درایں اثنا سرت شہر میں جھڑپوں کے خاتمے کے لئے سرچ آپریشن کے ساتھ ہی فوج نے داعش کے ٹھکانوں پر بھاری توپخانے سے گولہ باری اور ہوائی حملوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

دوسری جانب داعش سے وابستہ دہشت گردوں نے فوج کی پیشقدمی کو روکنے کے لئے اسنائپروں کے زریعے فوجیوں کو نشانہ بنانے اور "سرت سٹی" کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں کار بموں کے دھماکے کرنے جیسے اقدامات شروع کردئیے ہیں۔

 

 

 

 

 

ٹیگس