Jun ۲۶, ۲۰۱۶ ۰۹:۰۳ Asia/Tehran
  • بحرین کے الدراز علاقے کی بحرانی صورت حال

بحرین کے معروف عالم دین، آیۃ اللہ شیخ عیسی قاسم پر آل خلیفہ حکومت کے بڑھتے ہوئے دباؤ کی بناء پر اس ملک کے مختلف علاقوں کی صورت حال بحرانی ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آیت اللہ شیخ عیسی قاسم پر آل خلیفہ حکومت کے بڑھتے ہوئے دباؤ کی بناء پر اس ملک کے مختلف علاقوں میں بڑھتے ہوئے عوامی احتجاجات کے بعد صورت حال بحرانی ہو گئی ہے۔ جس کے بعد خاص طور سے بحرین کے معروف عالم دین کے رہائشی علاقے الدراز میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

بحرینی ذرائع کے حوالے سے العالم نیوز چینل نے رپورٹ دی ہے کہ آل خلیفہ حکومت کی سیکورٹی فورسز نے دارالحکومت منامہ کے مغرب میں واقع الدراز کے علاقے میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی رہائشگاہ کے اطراف کا پہرا سخت کر دیا ہے اور لوگوں کی آمد و رفت کو سخت کنٹرول کیا جا رہا ہے۔

آل خلیفہ حکومت کی جانب سے بحرین کے معروف عالم دین، آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت ختم کئے جانے کے بعد الدراز کے علاقے میں عوام کا احتجاج شدّت اختیار کرتا جا رہا ہے۔

دوسری جانب بحرین میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کئے جانے کے خلاف عراق کے دارالحکومت بغداد میں بحرین کے سفارت خانے کے سامنے بھی اجتماع اور احتجاج کیا گیا ہے۔

بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے بیس جون کو معروف بحرینی عالم دین آیت- اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت ختم کردی جس پر بحرین سمیت مختلف اسلامی و غیر اسلامی ملکوں نیز علاقے کے مختلف گروہوں اور اہم شخصیات نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگس