سعودی عرب کی جانب سے اسرائیل کو اربوں ڈالر کی امداد
سعودی عرب نے صہیونی حکومت کو خوش کرنے کے لیے صیہونیوں کو پندرہ ارب ڈالر سے زیادہ کی مدد فراہم کی ہے۔
فلسطینی اخبار المنار نے اپنی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں لکھا ہے کہ سعودی عرب نے تھرڈ پارٹی فرانس کے ذریعے خفیہ طور پراسرائیل کی پندرہ ارب ڈالر کی مدد کی ہے جس کا زیادہ تر حصہ اسرائیل کے فوجی اخراجات پر صرف کیاگیا ہے۔
اس فلسطینی اخبار نے اپنی رپورٹ میں سن دو ہزار چھے میں لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے وقت بھی ، سعودی عرب کی جانب سے صیہونی حکومت کو دو ارب ڈالر کی امداد دیئے جانے کی جانب اشارہ کیا ہے۔
اخبار کے مطابق سعودی حکومت، اسرائیل کو انٹیلی جنس معلومات بھی فراہم کرتی ہے اور اس کے عوض مختلف قسم کی خدمات اسرائیل سے حاصل کرتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کچھ عرصہ قبل فلسطینی اخبار المنار نے، اس وقت کے سعودی انٹیلی جنس چیف بندر بن سلطان کے دورہ اسرائیل اور صہیونی وزیراعظم ایہود اولمرٹ کے ساتھ ملاقات کا بھی انکشاف کیا تھا۔