Jun ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۵:۵۴ Asia/Tehran
  • مسجد الاقصی میں فلسطینیوں اور صیہونیوں میں جھڑپیں

مسجد الاقصی اور اس کے اطراف کے علاقوں میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

المیادین ٹی وی کے مطابق جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب غاصب اسرائیلی فوجیوں نے صیہونی آباد کاروں کے ایک ٹولے کو باب المغاربہ کے راستے مسجد الاقصی میں داخل کرنے کی کوشش کی۔ موقع پر مسجدالاقصی میں موجود فلسطینیوں نے اس بے حرمتی کے خلاف زبردست احتجاج کیا اور اسرائیلی فوجیوں کو ایسا کرنے سے روکنے کی کوشش کی۔ بعدازاں غاصب صیہونی فوجیوں نے مسجد الاقصی کے دورازے بند کردیئے اور فلسطینیوں کو نماز کی ادائیگی سے محروم کردیا۔

صہیونی فوجیوں نے مسجد الاقصی کے صحن میں موجود نمازیوں پر بھی حملہ کیا اور انہیں مسجد الاقصی سے باہر نکال دیا۔

خبروں کے مطابق صیہونی فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔ تاحال کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

ٹیگس