Jun ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۹:۳۷ Asia/Tehran
  • دنیا کا سب سے کم سن قیدی اسرائیلی جیل میں

صیہونی حکومت کی ایک کورٹ نے دنیا کے کم سن قیدی کے نام سے مشہور فلسطینی بچے شادی فراح کے خلاف مقدمے کی سماعت ملتوی کردی ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق صیہونی حکومت کی کورٹ نے چھے ماہ سے اسرائیلی جیل میں بند بارہ سالہ فلسطینی بچے شادی فراح کے خلاف مقدمے کی سماعت مزید تین ماہ کے لیے ملتوی کردی ہے۔

صیہونی حکام نے دعوی کیا کہ شادی فراح ایک اور فلسطینی کے ساتھ مل کر صیہونی فوجیوں پر چاقو سے حملہ کرنا چاہتا تھا۔

شادی فراح کے والد نے اس سے قبل کہا تھا کہ جیل میں تفتیش کے دوران ان کے کم سن بچے کو اسرائیلی سیکورٹی اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی اخبار ھاآرتص کے مطابق، سن دوہزار سولہ کے دوران اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی بچوں کی تعداد ایک سو ستر سے بڑھ کر چار سو اڑتیس ہوگئی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ پانی پینے سے بھی گریز کریں گے۔

تقریبا سات ہزار فلسطینی قیدی مختلف اسرائیلی جیلوں میں انتہائی غیر انسانی صورتحال میں بند ہیں۔

ٹیگس