Jul ۰۱, ۲۰۱۶ ۲۰:۱۲ Asia/Tehran
  • عالمی یوم القدس: غزہ میں مظاہرے، اسرائیل کی نابودی کا عزم

غزہ پٹی کے فلسطینیوں نے عالمی یوم القدس کے جلوسوں میں شرکت کر کے سرزمین فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کی نابودی تک تحریک مزاحمت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

خبروں کے مطابق ہزاروں فلسطینی شہریوں نے جمعۃ الوداع اور عالمی یوم القدس کے موقع پر غزہ میں زبردست مظاہرے ک‏ئے۔ مظاہرین نے مسئلہ فلسطین کی حمایت کا اعلان اور اسرائیل جیسے سرطانی پھوڑے کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم کے علاوہ امام خمینی رح اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔

مظاہرین مسجد الاقصی کی آزادی اور اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

دوسری جانب حماس کے جاری کردہ ایک بیان میں مسجد الاقصی کے دفاع کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام کی تحریک مزاحمت کو ہمہ گیر سازشوں کا سامنا ہے جن میں فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان سیکورٹی تعاون کا معاملہ بھی شامل ہے۔

حماس نے تمام عرب اور اسلامی ملکوں کے سربراہوں سے اپیل کی ہے کہ وہ باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر صیہونی حکومت کے مقابلے میں متحد ہو جائیں اور اپنی بندوقوں کا رخ اسرائیل کی جانب کر دیں۔

قابل ذکر ہے کہ دنیا کے دیگر علاقوں کی طرح غزہ میں بھی عالمی یوم القدس بھرپور طریقے سے منایا گیا۔

ٹیگس