Jul ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۶:۰۰ Asia/Tehran
  • پاکستان کے ساتھ امن چاہتے ہیں:  افغان صدر

افغانستان کے صدر اشرف نے پاکستان کے ساتھ امن اور تعلقات میں بہتری کی خواہش ظاہر کی ہے۔

کابل میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ہمارا موقف پوری طرح واضح ہے اور ہم پاکستان کے ساتھ امن کے خواہاں ہیں۔ صدر اشرف غنی نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ بھی افغانستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اور موثر اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان اس حوالے سے اپنی نیک نیتی ثابت کرچکا ہے اور تعلقات کی بہتری کے لیے کسی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔ انہوں نے ایک بار پھر اپنے ملک کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ بقول ان کے پاکستان کو افغانستان کے خلاف غیر اعلانیہ جنگ ختم کرنا ہوگی۔

اشرف غنی کا کہنا تھا کہ جو ہماری سیکورٹی میں مداخلت کرے گا اور دہشت گردوں کو پناہ دے گا اسے افغان عوام سے نفرت ہی ملے گی۔ اشرف غنی نے کہا کہ جس ملک نے اچھی اور بری دہشت گردی میں فرق کیا اسے اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔

اس سے پہلے وارسا میں نیٹو کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان کے صدر نے کہا تھا کہ پاکستان اب بھی اچھی اور بری دہشت گردی کا قائل ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے افغان صدر کے اس بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان کے بیان کو مایوس کن قرار دیا تھا۔

ٹیگس