عراق کی، داعش کے خلاف سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد پر تاکید
Jul ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۰:۰۸ Asia/Tehran
حکومت عراق نے ترکی اور سعودی عرب کی جانب سے داعش کی مدد بند کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے
سومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں عراق کے مستقل نمائندے محمد الحکیم نے جمعے کو سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ عراقی حکومت کو امید ہے کہ دنیا کے ممالک داعش کو لگام دینے اور اس کے مالی ذرائع بند کرنے کی اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری پوری کریں گے-
اقوام متحدہ میں عراق کے نمائندے نے تاکید کے ساتھ کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر پوری طرح عمل درآمد تمام ممالک کی ذمہ داری ہے اور بعض عرب اور غیر عرب ممالک کے ذرائع ابلاغ کی جانب سے داعش کی حمایت کی غرض سے اس کے خلاف جنگ کو فرقہ وارانہ قرار دینے کا گمراہ کن پروپیگنڈہ قابل مذمت ہے-