بحرین کے محکمہ اوقاف کا دعوی سختی کے ساتھ مسترد
بحرین کے علما نے شاہی حکومت کے محکمہ اوقاف کے دعوے کو سختی کے ساتھ مسترد کر دیا ہے۔
بحرین کی شاہی حکومت کے محکمہ اوقاف نے دعوی کیا ہے کہ ملک کی شیعہ آبادی کے حقوق کا پورا پورا خیال رکھا جارہا ہے۔
بحرین کے علما کے جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ اوقاف حکومت کا نمائندہ ادارہ ہے اور وہ وہی کہتا ہے جو شاہی حکومت اس سے کہلوانا چاہتی ہے۔
بحرینی علما کے بیان میں یہ بات زور دیکر کہی گئی ہے کہ محکمہ اوقاف کی جانب سے ملک کی اکثریتی شیعہ آبادی کے خلاف حکومت کے مخاصمانہ اقدامات کی حمایت کوئی اچنبھے کی بات نہیں ہے اور اس ادارے کے سربراہ اس سے قبل ملک میں مساجد مسمار کرنے کی بھی حمایت کر چکے ہیں۔
اس سے قبل شیعیان بحرین کے قائد آیت اللہ شیخ عیسی قاسم اور دیگر رہنماؤں نے پیر کے روز جاری ہونے والے بیان میں حکومت بحرین سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ملک کی اکثریتی شیعہ آبادی کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ فوری طور پر بند کر دے۔