Jul ۲۱, ۲۰۱۶ ۲۰:۱۱ Asia/Tehran
  • مسجد الاقصی پر صیہونیوں کا حملہ

انتہا پسند صیہونیوں نے ایک بار پھر مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے۔

ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ انتہا پسند صیہونیوں نے جمعرات کو مسجد الاقصی کی ایک بار پھر بے حرمتی کرتے ہوئے صیہونی فوجیوں کی پشتپناہی سے اس مقدس مقام  پر حملہ کر دیا- انتہا پسند صیہونیوں نے مسجد الاقصی پر حملہ باب المغاربہ کی جانب سے کیا اور صحن میں داخل ہو کر اس مقدس مقام کی بے حرمتی کی-

مسجد الاقصی میں موجود فلسطینی نمازیوں نے صیہونیوں کی بے حرمتی پر شدید احتجاج کیا اور پھر ان کی ان سے جھڑپ بھی ہوئی- اس درمیان  صیہونی فوجیوں نے جمعرات کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ کے جنوبی علاقے رفح پر بھی حملہ کیا۔

دوسری جانب صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتنیاہو نے الخلیل کا محاصرہ مزید تنگ کرنے کی اپنی پالیسیوں کے تحت اس علاقے میں حائل صیہونی دیوار کی تعمیر جلد مکمل کرنے کا حکم دیا -

ٹیگس