Jan ۱۱, ۲۰۲۶ ۱۵:۵۵ Asia/Tehran
  • مسجد الاقصی کے مختلف حصوں پر صیہونی آباد کاروں کے حملوں میں اضافہ

مسجد الاقصی کے مختلف حصوں پر صیہونی آباد کاروں کے حملوں میں اضافہ ایک منصوبہ بند رجحان بن گیا ہے جسے صیہونی حکومت کی پولیس اور سیکورٹی فورسز کی حمایت حاصل ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: موصولہ خبروں کے مطابق الجزیرہ نے مسجد الاقصی کے مختلف صحنوں میں صیہونی آباد کاروں کی موجودگی کی تصاویر نشر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبادکاروں کے یہ اقدامات اور ان کے لیے صہیونی پولیس کی حمایت تمام بین الاقوامی قوانین اور کنونشنز کی خلاف ورزی ہے تاہم ان کو روکنے کے لیے کوئی بین الاقوامی دباؤ نہیں ہے۔

 

مسجد اقصی کے صحنوں پر حملوں کے دوران صیہونی آبادکاروں کے لیے صیہونی حکومت کی سیکورٹی فورسز اور پولیس کی حمایت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ یہ غاصب حکومت ایک نئی حقیقت مسلط کرنے اور اس مقدس مقام کی فلسطینی شناخت کو مٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔

 

اس کارروائی کے ذریعے صیہونی حکومت فلسطین کے مقدس اور اسلامی مقامات پر مزید قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس طرح اس کی شناخت بدلنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ایک فلسطینی نمازی نے الجزیرہ کو بتایا کہ فلسطینی اتھارٹی کو اس معاملے میں مداخلت کرکے فلسطین کے اسلامی مقدسات کے تحفظ کے لیے سفارتی کوششیں کرنی چاہئیں اور آباد کاروں کے ہاتھوں ان کی بے حرمتی کو روکنا چاہیے، خاص طور پر اس لئے بھی کہ اسرائیل کے ساتھ فلسطینیوں کے تنازعے کی بنیادی جڑیں، یہی مقدس مقامات ہیں۔

 

ٹیگس