Jul ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۷:۳۵ Asia/Tehran
  • بحرین میں پرامن مظاہرین پر سیکورٹی فورس کا تشدد

بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے سرکردہ عالم دین آیت اللہ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرہ کرنے والوں پر حملے کیے ہیں۔

خبروں کے مطابق بحرین کے مختلف شہروں کے لوگوں نے ایک بار پھرہردلعزیزرہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کیے جانے کے خلاف مظاہرے کیے۔ بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے کئی مقامات پر مظاہرین کو اپنے حملوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔

مظاہرین ملک میں آزادی بیان کے حق میں اور شاہی حکومت کے ظالمانہ فیصلوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین آیت اللہ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کیے جانے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگرحکومت نے اپنا فیصلہ واپس نہیں لیا تو اس کے انتہائی خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ مظاہرین نعرے لگا کر آیت اللہ عیسی قاسم کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کر رہے تھے۔

بحرین کے عوام نے گزشتہ روزبھی مظاہرے کرکے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت اور حکومت کی جانب سےنماز جمعہ کی ادائیگی سے روکے جانے کے خلاف مظاہرے کیے تھے۔

بحرین کی شاہی حکومت نے ملک میں جاری جمہوری تحریک میں اہم کردار ادا کرنے والے آیت اللہ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کردی ہے۔

بحرین کے عوام فروری دوہزار گیارہ سے ملک میں تحریک چلا رہے ہیں جس کا مقصد سعودی عرب کی حمایت یافتہ خاندانی آمریت کے بجائے مکمل جمہوری حکومت کا قیام عمل میں لانا ہے۔ 

ٹیگس