اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال
اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال جاری ہے۔
فلسطینیوں کی حامی تنظیم کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں نے بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی ایک جیل میں قید پچاس فلسطینیوں نے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ " بلال کاید" نامی ایک فلسطینی قیدی کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے طور پر بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
"بلال کائد" پندرہ جون سے بھوک ہڑتال پر ہے۔ بھوک ہڑتال کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ان کے اس اقدام کی ایک وجہ بلاجواز گرفتاریاں اور لوگوں کو مقدمہ چلائے بغیر قید میں رکھنا ہے۔
فلسطینی قیدیوں کے امور کی دیکھ بھال کرنے والے ادارے " مرکز حریت" کے ایک عہدیدار " حلمی العراج " کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے " فلسطینی قیدیوں کی تحریک" کو نشانہ بنا رکھا ہے۔ انہوں کہا کہ فلسطینی قیدی اسرائیل کی اس سازش کو بھانپ گئے ہیں اسی لئے انہوں نے متحد ہوکراس کا مقابلہ کرنا شروع کردیا ہے۔