غزہ کے مختلف علاقوں میں بڑے بڑے ٹاور صیہونی فوج کی بمباریوں میں تباہ + ویڈیو
Sep ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۷:۰۶ Asia/Tehran
غاصب صیہونی فوج کے حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں گذشتہ چوبیس گھنٹے میں ستّر سے زيادہ فلسطینی شہید ہوئے ہيں جبکہ غزہ سٹی کا المشتھی ٹاور بمباری میں تباہ ہوگیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: قطر کے الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صرف غزہ سٹی میں خواتین اور بچوں سمیت انتالیس فلسطینیوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔ یہ اعداد و شمار ایسی حالت میں سامنے آئے ہیں کہ غزہ کے مختلف علاقوں پر غاصب صیہونی فوج کے فضائی حملوں اور توپوں کی گولہ باری کا سلسلہ صبح سے ہی شروع ہوگيا ہے جو عام شہریوں کے جانی نقصان میں اضافے کا باعث بنا ہے صیہونی فوج نے آج غزہ سٹی المشتھی ٹاور کو بھی بمباریوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں المشتھی ٹاور کی کئی منزلیں تباہ ہوگئيں۔