Jul ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۸:۰۹ Asia/Tehran
  • ڈھاکہ: پولیس کے آپریشن میں نو مشتبہ دہشت گرد ہلاک

بنگلہ دیش کےدارالحکومت ڈھاکہ میں پولیس نے ایک مسلح تصادم کے دوران کم سے کم نومبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

ڈھاکہ کی پولیس کا کہنا ہے کہ منگل کی صبح ہونے والی اس کارروائی میں نومسلح دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے - پولیس کا کہنا ہے کہ ان مسلح افراد کا تعلق اسی گروہ سے ہے جس نے تقریبا ایک مہینے قبل ڈھاکہ کے ایک ریسٹورنٹ پرحملہ کرکے بیس غیرملکیوں کو یرغمال بناکر ان میں سے بیشتر کو قتل کردیا تھا -

ڈھاکہ پولیس کے ایک سینیئر افسر کا کہنا ہے کہ منگل کو ہونے والی کارروائی کے دوران جو دوگھنٹے تک جاری رہی نو مسلح افراد ہلاک ہوگئے- پولیس کا کہنا ہے کہ یہ افراد ڈھاکہ کے محلے کلیان پورے میں ایک عمارت میں روپوش تھے اور پولیس نے ان کی موجودگی کی اطلاع پاکرمذکورہ عمارت کو محاصرے میں لے لیا جس کے بعد مسلح عناصراور پولیس کے درمیان دوگھنٹے تک تصادم کا سلسلہ جاری رہا - ایک مسلح شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے -

ڈھاکہ پولیس کا کہنا ہے کہ مارے گئے سبھی مسلح عناصر کا تعلق کالعدم تنظیم جے ایم بی یا جماعت المجاہدین بنگلہ دیش سے ہے -

ٹیگس