Jul ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۵:۵۵ Asia/Tehran
  • شام: دو بم دھماکوں میں 44 افراد جاں بحق اور سو سے زائد زخمی

شمال مشرقی شام میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

خبروں کے مطابق شمال مشرقی شام کے صوبے حسکہ کے کرد آبادی والے علاقے قامشلی میں بدھ کو ہونے والے دو بم دھماکوں میں کم سے کم چوالیس افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ایک سو چالیس سے زائد افراد زخمی بھی بتائے جاتے ہیں جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق پہلا دھماکہ قامشلی کے ہلالیہ نامی محلے میں کھڑی ایک کار میں جبکہ دوسرا دھماکہ ایک موٹر سائیکل میں ہوا۔

دہشت گرد گروہ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ داعش کے دہشت گردوں نے گزشتہ سال قامشلی پر قبضہ کرلیا تھا لیکن شام کی کرد ملیشیا نے شدید لڑائی کے بعد اسے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا تھا۔

ٹیگس