بحرینی علماء کی اسلامی تنظیم کے سربراہ گرفتار
آل خلیفہ کی ڈکٹیٹرحکومت نے بحرینی علماء کی اسلامی تنظیم کے سربراہ سید "مجید المشعل"کو گرفتار کر لیا ہے
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران سیکورٹی اہلکاروں نے علماء کی اسلامی تنظیم کے سربراہ سید مجید المشعل کے گھر پرحملہ کرکے انھیں گرفتار کر لیا ہے-
سید مجید المشعل کا شمار بحرین کی بااثرشخصیتوں میں ہوتا ہے ان کا جرم صرف یہ ہے کہ انھوں نے آل خلیفہ حکومت کی جانب سے بحرین کے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت سلب کئے جانے پراعتراض کیا تھا-
بحرین پر مسلط آل خلیفہ حکومت نے ابھی حال ہی میں انسانی و شہری قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے بحرینی عالم دین آیت اللہ عیسی قاسم کی شہریت سلب کرلی ہے-
آیت اللہ عیسی قاسم کی شہریت سلب کرنا، جو بین الاقوامی قوانین کی نگاہ میں ابتدائی ترین انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، بحرین میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بڑھنے کا سبب بنا ہے-
آل خلیفہ کی کٹھ پتلی عدلیہ نے ابھی حال ہی میں بحرین کی جمعیت اسلامی الوفاق کو منحل کردیا تھا -
آل خلیفہ حکومت نے گذشتہ مہینوں سے بحرینی علمائے دین ، انسانی حقوق کی فعال شخصیتوں اور شہریوں کے خلاف پرتشدد اور جارحانہ اقدامات کا سلسلہ تیز کردیا ہے-