سعودی عرب کی جارحیت یمن میں مسجد شہید
سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن پر اپنی جارحانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک مسجد شہید کردی ہے
یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے جمعے کو صوبہ الجوف کے الغیل علاقے کی جامع مسجد پر بمباری کرکے اسے شہید کردیا- الغیل کے علاقے میں سعودی عرب کے دیگر حملوں میں آٹھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں -
درایں اثنا ایک سرکردہ یمنی شخصیت حسین بخیتی نے پریس ٹی وی کو انٹرویو میں بتایا ہے کہ سعودی عرب جان بوجھ کر یمن کے رہائشی علاقوں پربمباری کرتا ہے- حسین بخیتی نے کہا کہ افسوس کہ جس وقت اقوام متحدہ نے سعودی عرب کا نام جنگی علاقوں میں بچوں کے قاتلوں کی فہرست سے حذف کیا اسی وقت عملی طور پر سعودی جارحیت کا راستہ صاف کردیا-
دوسری طرف یمنی فوج اور رضاکار فورس نے سعودی حملوں کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے جیزان علاقے میں واقع الخوبہ علاقے میں اس کی السودہ اور نعشاو فوجی چھاؤنیوں پرگولہ باری کی جس کے نتیجے میں کئی سعودی فوجی ہلاک اورزخمی ہوگئے-