Aug ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۶:۰۵ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر، علی لاریجانی
    اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر، علی لاریجانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ صیہونیوں کی نیابت میں دہشت گرد گروہ داعش کی مسلمانوں کے ساتھ جنگ میں فتح استقامت کے قدم چومے گی۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق علی لاریجانی نے اتوار کے دن پارلیمنٹ کے اجلاس میں تینتیس روزہ جنگ میں صیہونی حکومت کے مقابلے میں لبنانی ملت کی کامیابی کی سالگرہ کی مناسبت سے کہا کہ ملت لبنان نے اس جنگ میں قابل فخر شجاعت و دلیری کا مظاہرہ کیا۔ علی لاریجانی نے مزید کہا کہ اس جنگ کے پہلے ہفتے میں امریکہ اور صیہونی حکومت نے جنگ بندی پر مبنی دوسرے ممالک کی ہر طرح کی درخواست کی مخالفت کی لیکن لبنان کی استقامت کی فتح کے آثار نمایاں ہونے کے بعد انہوں نے خود ہی جنگ بندی کی کوششیں شروع کر دیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ تینتیس روزہ جنگ میں صیہونی حکومت کی شکست کے بعد استقامت نے لبنان کو امریکی صیہونی خطرات کے مقابلے میں ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار میں تبدیل کر دیا۔ علی لاریجانی نے حزب اللہ لبنان اور استقامت کو اس کامیابی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس کے بعد بھی کامیابی استقامت ہی کو ملے گی۔

 

ٹیگس