Aug ۱۵, ۲۰۱۶ ۰۷:۲۴ Asia/Tehran
  • شام کے مسلح حکومت مخالفین کی بس پر خودکش حملہ
    شام کے مسلح حکومت مخالفین کی بس پر خودکش حملہ

شام اور ترکی کی سرحد پر ہونے والے دھماکے میں کئی افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق ترکی سے ملنے والے شام کے سرحدی علاقے  اطمہ گذرگاہ پر ایک شخص نے شام کے مسلح حکومت مخالفین کی بس میں داخل ہونے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس دھماکے میں کم سے کم گیارہ مسلح افراد ہلاک اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئے۔ ہلاک و زخمی ہونے والوں میں بیشتر دہشت گرد شامل ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق یہ مسلح افراد دہشت گرد گروہ میں شامل ہونے کے لئے حلب شہر جا رہے تھے۔

واضح رہے کہ ترکی اور شام کے درمیان کئی سرحدی گذرگاہیں پائی جاتی ہیں جن میں سے ایک شام کے سرحدی صوبے ادلب میں اطمہ نام سے ہے کہ جہاں بس میں یہ خودکش دھماکہ ہوا۔ 

ٹیگس