سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی مختلف علاقوں پر بمباری
-
صنعا اور صعدہ کے کئی علاقوں پر سعودی لڑاکا طیاروں کے حملے میں چودہ عام شہری شہید اور کئی بچے زخمی ہوگئے تھے-
سعودی عرب کے جنگی طیارے بدستور یمن کے مختلف علاقوں پر حملے کر رہے ہیں-
یمن کے المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جارح طیاروں نے اتوار کی صبح کو یمن کے دارالحکومت صنعا کے صوبہ ہمدان کے مضافاتی علاقے الجائف پر تین بار حملے کئے ہیں-
سعودی جنگی طیاروں نے اسی طرح مغربی یمن کے صوبہ الحدیدہ کےالھیج علاقے میں ٹیلیفون ایکسچنج اور شمالی یمن کے صوبے صعدہ کے علاقے باقم میں ایک یمنی شہری کے گھر پر بمباری کی ہے-
در ایں اثنا سعودی عرب کے جارح طیاروں نے مغربی یمن کے صوبہ حجہ کے علاقے حرض پر دس بار بمباری کی ہے-
ہفتے کے روز صنعا اور صعدہ کے کئی علاقوں پر سعودی لڑاکا طیاروں کے حملے میں چودہ عام شہری شہید اور کئی بچے زخمی ہوگئے تھے-
یمن کی فوج اور عوامی کمیٹی نے بھی اتوار کو ان حملوں کے جواب میں جیزان میں صامطہ شہر میں سعودی فوجیوں کے ٹھکانوں پر میزائل داغے ہیں-