صیہونیوں کے ہاتھوں مسجد الاقصی کی بے حرمتی
صیہونی آبادکاروں نے مسجد الاقصی کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر اس مسجد پر حملہ کیا ہے-
مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی آباد کار منگل کے روز ایک بار پھر اسرائیلی فوج کی مدد وحمایت سے مسجد الاقصی کے صحنوں میں گھس گئے اور اسلام مخالف نعرے لگائے-
مسجد الاقصی کے صحنوں میں صیہونی آباد کاروں کے داخل ہونے کے بعد صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد فوجیوں نے متعدد فلسطینی جوانوں کو گرفتار کرلیا -
صیہونی فوجیوں نے اسی طرح فلسطینی شہریوں کے خلاف سرکچلنے کی کارروائی جاری رکھتے ہوئے غرب اردن کے شہروں بیت لحم اور الخلیل پر حملہ کیا ہے-
دوسری جانب خبر ہے کہ صیہونی فوجیوں نے غزہ پر توپخانے سے حملہ کیا ہے-
صیہونی فوجیوں نے منگل کو جہاد اسلامی کی فوجی ونگ " سرایا القدس " سے وابستہ فوجی اڈے، فلسطینی فوج کے اڈے، ایک رہائشی علاقے نیز ایک غیر رہائشی علاقے پر بھی پانچ مارٹر گولے داغے ہیں، اگرچہ ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم کافی زیادہ مالی نقصان ہوا ہے -