Sep ۰۸, ۲۰۱۶ ۰۹:۳۸ Asia/Tehran
  • مصر کی شام کے قومی اقتدار اعلی کے احترام کی ضرورت پر تاکید

مصر نے شام میں الجھے ہوئے تمام فریقوں کو اس ملک کے قومی اقتدار اعلی کا احترام کرنے کی دعوت دی ہے -

مصر کے وزیر خارجہ نے شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی میسٹورا سے ٹیلی فون پر گفتگوکرتے ہوئے بحران شام اور اس کے حل کی کوششوں میں شامل تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بہانے سیاست کرنے یا دوبارہ خاص طور پر شمالی شام کی تقسیم کا منصوبہ تیار کرنے کی کوشش نہ کریں- 

مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے سیاسی عمل کی بحالی کے لئے کوششیں تیز کرنے کی اہمیت اور جلد سے جلد بحران شام کے حل پر تاکید کی-

اس موقع پر ڈی میسٹورا نے کہا کہ قاہرہ اجلاس میں ان کے حاضر نہ ہونے کی وجہ جنیوا میں شام کے حالات کے بارے میں امریکہ اور روس کے درمیان جاری صلاح ومشورہ ہے- دہشت گرد گروہوں نے دوہزارگیارہ سے مغربی ممالک خاص طور سے امریکہ کی حمایت سے مشرق وسطی ، شام اور عراق میں بدامنی اور بحران کھڑا کر رکھا ہے-

ٹیگس