Sep ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran
  • شیخ زکزکی کی حمایت میں نائیجیریا کے عوام کے  احتجاجی مظاہرے

نائیجیریا کے عوام اسلامی تحریک کے سربراہ آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کی رہائی کے لیے بدستور مظاہرے کر رہے ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے عوام نے جمعہ کے روز اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزکی کی حمایت میں مظاہرہ کیا اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

اس مظاہرے میں شریک افراد نے اپنے ہاتھوں میں شیخ زکزکی کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور وہ فوج کی جانب سے انھیں اذیتیں دیے جانے کی مذمت کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ نائیجیریا کی فوج نے تیرہ دسمبر دو ہزار پندرہ کو زاریا شہر میں شیخ ابراہیم زکزکی کے گھر اور امام بارگاہ پر حملہ کر کے تقریبا دو ہزار مسلمانوں کو قتل کر دیا تھا جن میں ان کے تین بیٹے بھی شامل تھے۔

نائیجیریا کی فوج نے اسی طرح شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ تشدد کی وجہ سے شیخ زکزکی کی ایک آنکھ کی بینائی ضائع ہو گـئی ہے اور ان کی جسمانی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔

ٹیگس