سلامتی کونسل پر محمود عباس کی تنقید
Sep ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۰:۳۳ Asia/Tehran
فلسطینی انتظامیہ کے صدر نے اسرائیلی مجرم حکام پر مقدمہ نہ چلائے جانے کی بنا پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر تنقید کی ہے-
محدود اختیارات کی حامل فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس نے جمعرات کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکھترویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل، انیس سو اڑتالیس سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد ایک سواکاسی کی کہ جس میں خود مختار فلسطینی مملکت کی تشکیل پرتاکید کی گئی ہے ، خلاف ورزی کررہا ہے- محدود اختیارات کی حامل فلسطینی انتظامیہ کے صدر نے مزید کہا کہ افسوس کہ سلامتی کونسل ، فلسطینی زمینوں پرقبضے کے بنا پر اسرائیل کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی اپنی ذمہ داری پرعمل نہیں کرتی-