Sep ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۰:۰۲ Asia/Tehran
  • بحرین کی ڈکٹیٹر حکومت کی جانب سے نماز جمعہ قائم کرنے پر پابندی برقرار

بحرین کی ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت نے منامہ کے مضافات میں واقع مسجد امام صادق (ع) میں اس ہفتے بھی نماز جمعہ قائم نہیں ہونے دی -

مراۃ البحرین کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکاروں نے جمعے کو مسجد امام صادق (ع) کے امام جمعہ و جماعت اور بعض نمازیوں کو مسجد تک نہیں پہنچنے دیا جس کے باعث عوام فرادا نماز ادا کرنے پر مجبور ہوئے-

بحرینی سیکورٹی اہلکاروں نے نماز جمعہ پڑھنے کے لئے الدراز جانے والے متعدد افراد کو راستے میں ہی گرفتار کر لیا- الدراز کے علاقے میں ہی بحرین کے بزرگ مذہبی رہنما آیت اللہ عیسی قاسم کا گھر واقع ہے - تقریبا تین مہینوں سے بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے ان کے گھر کا محاصرہ کررکھا ہے اور نماز جمعہ قائم نہیں ہونے دے رہی ہے-

ٹیگس