مصر میں بارہ دہشت گرد ہلاک
Oct ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۰:۴۰ Asia/Tehran
مصر کے علاقے شمالی سینا میں مصری فوجیوں اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپوں میں بارہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے-
اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق شمالی سینا کے شیخ زوید میں واقع علاقے "حی الترابین'' اور "الظہیر" نامی گاؤں میں مصری فوج اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں بارہ دہشت گرد مارے گئے ہیں-
اسی طرح سیکورٹی فورسز نے اتوار کو شہر العریش پر حملہ کرکے دو سو سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا-
واضح رہے کہ "انصاربیت المقدس " سے موسوم دہشت گرد گروہ، شمالی سینا کا سب سے خطرناک گروہ ہے کہ جس نے چند عرصہ قبل اپنا نام تبدیل کرکے "ولایت سیناء" رکھ لیا ہے اور دہشت گرد گروہ داعش کی بیعت کا اعلان کردیا ہے-
مصری فوج نے سیناء کے علاقے میں دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے گذشتہ چند میہنوں سے وسیع پیمانے پر کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں-