Oct ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۳:۴۴ Asia/Tehran
  • ترکی کی پولیس نے حالیہ دو مہینوں کے دوران دہشت گردانہ کارروائیوں کا مقابلہ کرنے کے مقصد سے ملک بھر میں حفاظتی انتظامات سخت کر رکھے ہیں۔
    ترکی کی پولیس نے حالیہ دو مہینوں کے دوران دہشت گردانہ کارروائیوں کا مقابلہ کرنے کے مقصد سے ملک بھر میں حفاظتی انتظامات سخت کر رکھے ہیں۔

ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے جنوب میں واقع ہایمانا علاقے میں دو افراد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

آنا تولی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انقرہ پولیس نے ہفتے کے دن انقرہ کے جنوب میں ستّر کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہایمانا کے علاقے میں دو مشتبہ افراد کی شناخت کر لی اور ان کو گرفتار کرنے کا آپریشن شروع کر دیا۔ پولیس نے ان افراد سے ہتھیار ڈال کر خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا کہا لیکن انہوں نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا۔ اس خبر کی مزید تفصیلات ابھی تک موصول نہیں ہوئی ہیں اور دہشت گرد گروہوں کے ساتھ ان افراد کے تعلق کے بارے میں بھی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ ترکی کی پولیس نے حالیہ دو مہینوں کے دوران دہشت گردانہ کارروائیوں کا مقابلہ کرنے کے مقصد سے ملک بھر میں حفاظتی انتظامات سخت کر رکھے ہیں۔ یہ حفاظتی انتظامات اہم اور حساس مقامات پر زیادہ نظر آتے ہیں۔  

 

ٹیگس