یمن میں بدھ کے روز سے فائر بندی کا نفاذ
Oct ۱۸, ۲۰۱۶ ۰۷:۲۵ Asia/Tehran
یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے اعلان کیا ہے کہ یمن میں بدھ کے روز سے فائر بندی پر عمل شروع ہو جائے گا۔
یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد الشیخ احمد نے پیر کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ یمن کے تمام گروہوں اور جماعتوں نے انھیں اس بات کا یقین دلایا ہے کہ بدھ کی رات بارہ بجے سے ایک منٹ قبل بہتّر گھنٹے کی فائر بندی کا نفاذ شروع ہو جائے گا اور بہتّر گھنٹے کی فائر بندی کی اس مدّت میں توسیع بھی ہو سکتی ہے۔
یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد الشیخ احمد کے حوالے سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے بھی یمن میں فائر بندی کے نفاذ سے اتفاق کیا ہے۔