عراق: موصل کے جنوب میں باسٹھ دیہات دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد
Oct ۲۵, ۲۰۱۶ ۱۱:۲۰ Asia/Tehran
عراق کے شہر موصل کے جنوب میں باسٹھ دیہاتوں کو دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔
عراق کی مشترکہ کمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ موصل کی آزادی کے آپریشن میں اب تک داعش کے سات سو بائیس دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے جبکہ تئیس گرفتار ہوئے ہیں۔
اس آپریشن کے دوران داعش کی ایک سو تینتالیس گاڑیوں کو تباہ کیا جا چکا ہے جن میں سے ایک سو ستائیس گاڑیوں میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا جبکہ ستائیس پر مارٹر توپیں نصب تھیں۔
اس آپریشن میں عراقی فورسز کے تقریبا ساٹھ ہزار اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
دہشت گرد گروہ داعش نے جون دو ہزار چودہ سے موصل شہر پر قبضہ کر رکھا ہے۔