Dec ۱۶, ۲۰۲۵ ۱۱:۱۶ Asia/Tehran
  • روس ایران کے ایٹمی مسئلے کے حل میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے:  آئی اے ای اے کے سربراہ

آئی اے ای اے کے سیکریٹری جنرل رافائل گروسی نے کہا ہے کہ ان کے بقول روس ایران کے ایٹمی پروگرام کے موضوع کے حل میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: رافائل گروسی نے اسپتنک نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے ایٹمی معاملے پر روس کے صدر ولادیمیر پوتین، وزیر خارجہ، روس ایٹم کمپنی کے سربراہ اور روس کی وزارت دفاع کے کئی ارکان سے ان کے بقول "اس اہم موضوع" کے بارے میں بات چیت ہوئی۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر صیہونی حکومت اور امریکہ کے وحشیانہ حملوں اور اس پر آئی اے ای اے اور اس عالمی تنظیم کے سربراہ کی خاموشی بلکہ ضمنی تائید کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ نے ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ساتھ تعلقات کو معطل کرنے کا قانون منظور کردیا تھا۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

گروسی نے دعوی کیا ہے کہ ایران میں آئی اے ای اے کی سرگرمیاں انتہائی محدود ہیں اور اہم ایٹمی مراکز تک دسترسی فراہم نہیں ہوسکی ہے۔

اس قانون کے مطابق، جب تک فریق مقابل عالمی قوانین کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرتا تب تک آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کا سلسلہ معطل رہے گا اور ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کی ہر درخواست کا الگ الگ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل میں جائزہ لیکر، اس بارے میں ملک کے مفادات کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

ٹیگس