Oct ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۲:۳۴ Asia/Tehran
  • روسی فوج کے ایک اعلی افسر جنرل، سرگئی رودسکوی
    روسی فوج کے ایک اعلی افسر جنرل، سرگئی رودسکوی

روسی فوج کے ایک اعلی افسر جنرل سرگئی رودسکوی نے کہا ہے کہ عراق کے صوبے نینوا کے شہر موصل پر امریکی اتحاد کے حملوں میں دو سو ساٹھ عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنرل سرگئی رودسکوی نے منگل کے روز، نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ گزشتہ تین روز کے دوران موصل کے رہا‏ئشی علاقوں پر داعش مخالف اتحاد کے ہوائی حملوں میں ساٹھ عام شہری جاں بحق اور دو سو زخمی ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکی اتحاد نے موصل اور صوبہ نینوا کے دیگر علاقوں میں متعدد حملوں کے دوران رہا‏ئشی علاقوں، اسکولوں اور دیگر غیرفوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

روسی فوج کی رپورٹ کے مطابق داعش مخالف امریکی اتحاد نے گزشتہ جمعہ کو موصل کے جنوب میں ایک گرلز اسکول کو نشانہ بنایا تھا۔

گزشتہ جمعہ کو ہی کرکوک کے نواحی داقوق پر امریکی اتحاد کے ہوائی حملے میں کم از کم پندرہ خواتیں جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئی تھیں۔ اس حملے میں عزاداروں اور سوگواروں کے ایک اجتماع کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

عالمی ریڈ کراس کمیٹی نے موصل میں عام شہریوں اور غیرفوجی تنصیبات پر حملے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عام شہریوں پر حملے جاری رہنے سے موصل کے لاکھوں شہری بےگھر ہو سکتے ہیں۔

ٹیگس