Oct ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۲:۴۲ Asia/Tehran
  • داعش کے دہشت گردوں کے ہاتھوں قیدیوں کا قتل موصل کی آزادی کے آپریشن میں داعش کی شکست کا نتیجہ ہے۔
    داعش کے دہشت گردوں کے ہاتھوں قیدیوں کا قتل موصل کی آزادی کے آپریشن میں داعش کی شکست کا نتیجہ ہے۔

دہشت گرد گروہ داعش نے موصل میں کئی قیدیوں کو قتل کر دیا ہے۔

عراق کے ایک مقامی ذریعے نے روسی نیوز ایجنسی اسپوٹنک کو بتایا کہ دہشت گرد گروہ داعش نے منگل کے روز عراق کے دوسرے بڑے شہر میں نسل کشی کی ایک اور کارروائی کرتے ہوئے تئیس افراد کو قتل کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق داعش نے تئیس عام شہریوں اور فوجیوں کو گرفتار کرنے کے بعد قید میں ڈال دیا اور بعد میں عراقی فورسز کے ساتھ تعاون کرنے کی وجہ سے قتل کر دیا۔

اس ذریعے نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ داعش کے ہاتھوں قتل ہونے والے افراد موصل شہر کے مغرب میں تل الرمان جیل میں رکھا گیا تھا۔

داعش کے دہشت گردوں کے ہاتھوں قیدیوں کا قتل موصل کی آزادی کے آپریشن میں داعش کی شکست کا نتیجہ ہے۔

ٹیگس