Oct ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۱:۲۸ Asia/Tehran
  • عوامی رضاکار فورس عراقی وزیراعظم کی اجازت سے موصل میں داخل ہو گی: ہادی العامری

عراق کی البدر تنظیم کے سیکریٹری جنرل ہادی العامری نے کہا ہے کہ عوامی رضاکار فورس عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کی اجازت سے موصل شہر میں داخل ہو سکتی ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہادی العامری نے اس بات پر زور دیا کہ عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کی درخواست کی صورت میں رضاکار فورس الحشد الشعبی موصل شہر میں داخل ہو گی۔

انھوں نے موصل شہر کی آزادی کے آپریشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زیرکمان فورس ترکی کو عراق میں فوجی مداخلت کی اجازت نہیں دے گی۔

واضح رہے کہ عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کے حکم سے تقریبا ایک ہفتہ پہلے موصل کی آزادی کے لیے آپریشن شروع کیا گیا ہے جس میں عراقی فورسز کو اہم کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں اورانھوں نے کئی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

ٹیگس