Oct ۲۹, ۲۰۱۶ ۰۹:۲۱ Asia/Tehran
  • بریگیڈیر عبدالغنی اسدی نے موصل کی آزادی کی کارروائی روکے جانے کی خبر کی تردید کی ہے۔
    بریگیڈیر عبدالغنی اسدی نے موصل کی آزادی کی کارروائی روکے جانے کی خبر کی تردید کی ہے۔

عراق کے انسداد دہشت گردی کے ادارے کے سربراہ نے موصل کی آزادی کے لئے داعش کے خلاف عراقی فوج کےحملے روکے جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خبر میں صداقت نہیں پائی جاتی-

مھر نیوز ایجنسی نے "الموقف العراقی" ویب سائٹ کے حوالے سے لکھا ہے کہ عراق کے انسداد دہشت گردی کے ادارے کے سربراہ بریگیڈیر عبدالغنی اسدی نے کہا ہے اس ادارے کو موصل کی آزادی کے سلسلے میں دس روز قبل شروع ہونے والی کارروائی روکے جانے پر مبنی احکامات موصول نہیں ہوئے ہیں-

اسدی نے موصل کی کارروائی روکے جانے سے متعلق شائع ہونے والی خبروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایسا کوئی حکم نہیں ملا ہے کہ موصل کی آزادی کی کارروائی روک دی جائے، اور میرے خیال میں یہ خبریں صحیح نہیں ہیں -

واضح رہے کہ عراقی اور بین الاقوامی میڈیا نے جمعے کو داعش مخالف اتحاد کے بعض عہدیداروں کے حوالے سے اعلان کیا تھا کہ موصل کو آزاد کرانے کی کارروائی کسی سبب سے روک دی گئی ہے-  

 

ٹیگس