Oct ۳۰, ۲۰۱۶ ۱۰:۲۱ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کے اعلان کے مطابق گذشتہ سال چھبیس مارچ سے یمن پر جاری سعودی اتحاد کے حملوں میں اب تک دس ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں-
    اقوام متحدہ کے اعلان کے مطابق گذشتہ سال چھبیس مارچ سے یمن پر جاری سعودی اتحاد کے حملوں میں اب تک دس ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں-

سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے مغربی یمن کے علاقوں پر حملہ کرکے دسیوں عام شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں کردیا-

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے ہفتے کی رات کو صوبہ حدیدہ کے شہر زیدیہ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں چھیالیس سے زائد یمنی شہری شہید اور بیس دیگر زخمی ہوگئے-

اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے اس ہوائی حملے میں جو ایک جیل کی عمارت پر کیا گیا، شہید ہونے والوں میں بیشتر قیدی اور جیل ملازمین تھے-

سعودی لڑاکا طیاروں نے ہفتے کے روز صوبہ تعز کے الصلو علاقے پر بھی وحشیانہ فضائی حملہ کیا جس میں کم سے کم سولہ عام شہری شہید ہو گئے جن میں تین خواتین شامل ہیں۔ سعودی حکومت کے اس فضائی حملے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے-

اقوام متحدہ کے اعلان کے مطابق گذشتہ سال چھبیس مارچ سے یمن پر جاری سعودی اتحاد کے حملوں میں اب تک دس ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں-

ٹیگس