Nov ۰۴, ۲۰۱۶ ۰۹:۰۵ Asia/Tehran
  • داعش دہشت گرد گروہ ابوبکر البغدادی کے کنٹرول سے باہر

داعش مخالف نام نہاد امریکی اتحاد کے ترجمان نے کہا ہے کہ داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی اس گروہ پر اپنا کنٹرول کھو بیٹھے ہیں-

اسکائی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی اتحاد کے ترجمان " جان دوریان" نے کہا کہ  دہشت گرد گروہ داعش کے بعض عناصراس گروہ کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کے حکم کی عدولی کرتے ہوئے شہر موصل سے فرار کرگئے ہیں یا اس شہر سے فرار کی کوشش میں ہیں-

یہ ایسے میں ہے کہ جمعرات کو البغدادی نے اپنی ایک ویڈیو ٹیپ میں اپنے افراد سے کہا ہے کہ وہ عراقی فوج کا ڈٹ کر مقابلہ کریں-

  دہشت گردی مخالف نام نہاد اتحاد کے ترجمان نے کہا کہ اس آڈیو ٹیپ میں جو اہم بات نظر آئی وہ یہ کہ البغدادی نے دہشت گردوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپس میں نہ لڑو-

در ایں اثنا داعش دہشت گرد گروہ نے جمعرات کو موصل کے مضافات میں واقع شہر حمام العلیل کے مرکز میں عراقی خاندانوں کو اکٹھا کیا تاکہ انہیں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کریں- 

واضح رہے کہ موصل کو آزاد کرانے کی کارروائی کا آغاز سترہ اکتوبرسے عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کے حکم سے ہوا ہے اور اس کارروائی میں فوج ، عوامی رضاکار فورس ، کرد پیشمرگہ ملیشیا کے جوان شریک ہیں اور داعش کے خلاف یہ کارروائی مسلسل کامیابی کے ساتھ جاری ہے-

عراق میں شدت پسند تنظیم داعش کو پسپائی کا سامنا ہے۔ بہت سے علاقے اس کے ہاتھ سے نکل چکے ہیں اور اب موصل ، جو عراق میں ان کا مضبوط گڑھ ہے، ان کے ہاتھ سے نکلتا جا رہا ہے۔

 

ٹیگس