Nov ۰۶, ۲۰۱۶ ۰۹:۳۳ Asia/Tehran
  • گذشتہ بدھ کی رات شمالی افغانستان کے شہر قندوز کے رہائشی علاقوں پر امریکی بمباری میں تقریبا چالیس عام شہری جاں بحق ہو گئے تھے۔
    گذشتہ بدھ کی رات شمالی افغانستان کے شہر قندوز کے رہائشی علاقوں پر امریکی بمباری میں تقریبا چالیس عام شہری جاں بحق ہو گئے تھے۔

افغانستان کے صوبے ننگرہار کے ایک علاقے پر امریکہ کے فضائی حملے میں کم از کم دو عام شہری جاں بحق اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار میں خوگیانی کے ایک علاقے پر امریکہ کی یہ بمباری ایسی حالت میں انجام پائی ہے کہ گذشتہ بدھ کی رات شمالی افغانستان کے شہر قندوز کے رہائشی علاقوں پر امریکی بمباری میں تقریبا چالیس عام شہری جاں بحق ہو گئے تھے۔ اس حملے کے بعد افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان نے امریکی بمباری میں عام شہریوں کو پہنچنے والے جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

دوسری جانب افغانستان کے ایوان صدر کے ترجمان نے کہا ہے کہ طالبان، افغانستان کے عام شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں اس گروہ کے خلاف ہونے والی کارروائیوں میں عام شہری مارے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بعض افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ اور نیٹو کے فوجی افغان فوجیوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی ہم آہنگی کے بغیر فضائی حملے کر رہے ہیں جس کی بناء پر عام شہریوں کا قتل عام ہو رہا ہے۔

ٹیگس